امریکہ: ریاست ٹیکساس میں شدید بارشیں اور سیلاب،ہزاروں افراد کی منتقلی

اپریل کے آغاز سے ہی ریاست میں شدید بارشیں مؤثر رہی ہیں، وہیں خلیج میکسیکو سے آنے والے ایک درجن سمندری طوفان اور اولے جیسے موسمی واقعات بھی دیکھے گئے ہی

2135526
امریکہ: ریاست ٹیکساس میں شدید بارشیں اور سیلاب،ہزاروں افراد کی منتقلی

امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب کے باعث ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔

ریاست کے سب سے بڑے شہروں میں شامل  ہیوسٹن کے آس پاس، 12 دریائی بند سیلاب کے بڑے مرحلے پر پہنچ چکے ہیں۔

اپریل کے آغاز سے ہی ریاست میں شدید بارشیں مؤثر رہی ہیں، وہیں خلیج میکسیکو سے آنے والے ایک درجن سمندری طوفان اور اولے جیسے موسمی واقعات بھی دیکھے گئے ہیں۔

ریاستی ادارہ برائے انسداد آفات  کے عہدے دار ایمٹ ایلڈریج نے سی این این کو بتایا کہ ہیوسٹن کے شمال میں 200 مکانات کو لازمی طور پر خالی کرایا گیا اور انہوں نے کم از کم 58 کو پانی سے بچایا۔

ایلڈریج نے کہا کہ ہم خطے میں متوقع اضافی بارشوں کی وجہ سے بہت زیادہ سیلاب دیکھنے کی توقع رکھتے ہیں ایک بار پھر ہیوسٹن کے شمال مغرب میں واقع واکر کاؤنٹی میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ تقریباً 43 مرکزی سڑکیں اب بھی پانی میں ہیں اور کچھ پل سیلابی پانی سے ہونے والے نقصان کی وجہ سے استعمال نہیں کیے جاسکتے ہیں۔

ہیوسٹن سے تقریباً 100 کلومیٹر شمال مشرق میں پولک کاؤنٹی میں 700 مکانات میں سیلاب آنے کی اطلاع ہے اور وارننگ دی گئی ہے کہ بارشوں سے سیلاب کی سطح میں اضافہ ہوتا رہے گا۔

یہ بھی بتایا گیا کہ اس علاقے میں کم از کم 1000 مکانات لازمی انخلاء کے علاقے میں تھے جہاں سے ہزاروں افراد کو نکالا گیا تھا۔

حکام نے بتایا کہ ابھی تک کوئی ہلاکت یا زخمی نہیں ہوا ہے۔

 



متعللقہ خبریں