امریکہ سمیت متعدد ممالک کی جامعات میں فلسطین کے حق میں مظاہروں کا سلسلہ جاری

ایورگرین یونیورسٹی میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کرنے والے طلباء نے یونیورسٹی انتظامیہ سے اپنے مطالبات منظور کرا لیے

2135391
امریکہ سمیت متعدد ممالک کی جامعات میں فلسطین کے حق میں مظاہروں کا سلسلہ جاری
abd ogrenciler protesto1.jpg
abd ogrenciler protesto.jpg

تمام تر رکاوٹوں اور پولیس کی سخت مداخلت کے باوجود ریاستہائے متحدہ امریکہ کی یونیورسٹیوں میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرے جاری ہیں۔

ریاست نیو یارک کی یونیورسٹی آف نیو یارک  میں فلسطین کی حمایت کرنے والے طلباء  نے ایکٹیوسٹ کے ایک گروپ  کی بھی شراکت سے مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے مطالبے کو دہرایا کہ اسکول انتظامیہ اسرائیل کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات منقطع کر دے۔

مظاہرے میں حصہ لینے والا بڑا گروپ پھر نیو سکول یونیورسٹی کے کیمپس میں چلا گیا، جہاں ایک اور غزہ یکجہتی کیمپ کو ختم کر دیا گیا تھا۔ اس دوران گروہ کے ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔

پرنسٹن یونیورسٹی کیمپس میں بھی طلباء کے ایک گروپ نے اسرائیل کی طرف سے غزہ میں شہریوں کے قتل اور ہر قسم کی بنیادی خوراک سے محرومی کے ردعمل میں بھوک ہڑتال شروع کر دی۔

ایورگرین یونیورسٹی میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کرنے والے طلباء نے یونیورسٹی انتظامیہ سے اپنے مطالبات منظور کرا لیے۔

اس کے مطابق، یونیورسٹی کے اندر ایک بیان شیئر کیا جائے گا جس میں تمام مغویوں کی رہائی اور خطے میں انسانی امداد کی توسیع کی درخواست کی جائے گی۔

براؤن یونیورسٹی اور نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی نے بھی اعلان کیا  ہےکہ یونیورسٹی انتظامیہ اور طلباء گروپ جس نے اسکول میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرے کا اہتمام کیا تھا، ایک معاہدے  تک  پہنچ گئے ہیں۔

فلسطین کی حمایت میں مظاہروں کے دوران حراست میں لیے جانے کے رد عمل کے طور پر کولمبیا یونیورسٹی میں 16 اپریل کو شروع ہونے والا طلبہ کا احتجاج ملک بھر کی دیگر یونیورسٹیوں تک پھیل گیا اور مظاہروں کے دوران 2 ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا۔

یونیورسٹی کالج لندن جو کہ انگلینڈ کے اہم ترین اسکولوں میں سے ایک ہے، کے طلباء نے بھی فلسطین کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں میں شرکت کی۔

طلباء، جنہوں نے مرکزی کیمپس کے ایک کھلے علاقے میں بے شمار خیمے لگائے، یو سی ایل سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو مالی مدد فراہم کر کمپنیوں اور بینکوں کے ساتھ اپنا تعاون ختم کرے ۔ اور یونیورسٹی غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم کی مذمت کرے ۔

اعلان کیا گیا ہے کہ  "گولڈسمتھ یونیورسٹی آف لندن" میں کئی مہینوں سے احتجاج کرنے والے فلسطینی حامی طلباء کے مطالبات کو ممکنہ حد تک پورا کرنے کی کوشش کی جائیگی۔

میکسیکو کی نیشنل آٹو نوموس  یونیورسٹی کی مختلف فیکلٹیز کے طلباء نے "غزہ کے ساتھ یکجہتی کیمپ" قائم کیا۔ غزہ پر اسرائیل کے حملوں پر احتجاج کرنے کے علاوہ طلباء نے حکومت سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا۔



متعللقہ خبریں