بائیڈن انتظامیہ اسرائیل کو مزید اسلحہ دینے کےلیے تیار

امریکہ کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ 50  عدد ایف 15 ' جنگی طیاروں کی فراہمی کا ایک معاہدہ متوقع ہے جن کی مالیت 18 ارب ڈالر سے زائد ہو گی

2123699
بائیڈن انتظامیہ اسرائیل کو مزید اسلحہ دینے کےلیے تیار

 بائیڈن انتظامیہ اسرائیل کو مزید جنگی طیارے اور جدید میزائلوں سمیت دوسرا جنگی اسلحہ فروخت کرنے  کا جائزہ لے رہی ہے۔ 

 امریکی  سی این این  کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ 50  عدد ایف 15 ' جنگی طیاروں کی فراہمی کا ایک معاہدہ متوقع ہے جن کی مالیت 18 ارب ڈالر سے زائد ہو گی،علاوہ ازیں دوسرے جنگی ہتھیاروں میں  درمیانی فاصلے کے جدید میزائلوں کی ترسیل کا بھی امکان ہے جو فضا سے فضا میں کارروائی کر سکتے ہیں۔

جوبائیڈن انتظامیہ کی طرف سے اربوں ڈالر مالیت کے بموں اور جیٹ طیاروں کی اسرائیل کو فراہمی کے فیصلے کے بعد یہ خبریں سامنے آئی ہیں جبکہ  اہم بات ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے درمیان بظاہر خفگی چل رہی ہے ۔

واضح رہے کہ  جوبائیڈن انتظامیہ بظاہر رفح پر اسرائیلی جنگی حملے  کے سخت مخالف کے طور پر خود کو پیش کرتی ہے۔

امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ کا بھی بتانا ہے کہ  امریکہ اور اسرائیل کے درمیان اسلحے کے اس معاہدے میں 2000 کی تعداد میں ایم کے 84200 قسم کےبم شامل ہوں گے جبکہ 500 کی تعداد میں ایم کے 82500 بم‘ بھی معاہدے میں شامل ہوں گے۔

اسرائیل کے لیے امریکی اسلحے کی یہ فراخ دلانہ فراہمی ان حالات میں جاری ہے جب امریکی حکام اسرائیل کو رفح پر ممکنہ  حملے کے سلسلے میں تنقید کا نشانہ بنا رہے  ہیں  لیکن اس کے باوجود اسرائیل اور اس کی فوج کو جدید ترین اور مہلک ترین جنگی ہتھیار دینے کےلیے بھی تیار نظر آ رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں