"وفد نہیں جائے گا"اسرائیل امریکہ سے روٹھ گیا

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین  نیتن یاہو نے  گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ سلامتی کونسل میں الجزائراور عرب ملکوں کی قرارداد کو امریکہ کی طرف سے ویٹو نہ کیے جانے کے بعد وہ اسرائیلی وفد مشاورت کے لیے امریکہ نہیں بھیجیں گے

2120169
"وفد نہیں جائے گا"اسرائیل امریکہ سے روٹھ گیا

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین  نیتن یاہو نے  گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ سلامتی کونسل میں الجزائراور عرب ملکوں کی قرارداد کو امریکہ کی طرف سے ویٹو نہ کیے جانے کے بعد وہ اسرائیلی وفد مشاورت کے لیے امریکہ نہیں بھیجیں گے۔

نیتن یاہو کے بیان کے مطابق ،امریکہ اپنا اسرائیلی حمایت کا مؤقف برقرار نہیں رکھ سکا ہے امریکہ کا  اپنے مؤقف سے انحراف کا حماس کے خلاف اسرائیلی جنگ کو جبکہ اس سے 130 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔

اسرائیلی وزیراعظم کے بیان میں مشاورت کے لیے وفد بھیجے جانے کے فیصلے کو تبدیل کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ غزہ جنگ کے بارے میں امریکی مؤقف کی تبدیلی کی روشنی میں وزیراعظم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اب وفد امریکہ نہیں بھیجا جائے گا۔

 یاد رہے کہ  اسرائیل نے رفح پر اپنے امکانی حملے کے منصوبے کے سلسلے میں تفصیلی مشاورت کے لیے ایک اعلیٰ سطح کا وفد امریکہ بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا جس میں ممکنہ طور پر وزارت دفاع اور جنگ سے متعلق حکام شامل ہو سکتے تھے تاکہ رفح پر جنگ کے بارے میں اسرائیل اور امریکہ دونوں ایک  موقف  پر رہیں اور غزہ جنگ کے حوالے سے پہلے کی طرح کامل یکجہتی کا ماحول برقرار رہے۔

واضح رہے  کہ اسرائیلی وزیراعظم کی طرف سے بالواسطہ طور پر ایک روز پہلے ہی امریکہ کو ایسی کسی حرکت پر انتباہ کر دیا گیا تھا کہ امریکہ سلامتی کونسل میں پیش کردہ نئی جنگ بندی قرارداد کو ویٹو  کرنے کا حق محفوظ رکھے اور اسرائیل کی حمایت کے لیے پہلے کی طرح کھڑا رہے بصورت دیگر اسرائیلی وفد امریکہ نہیں بھیجا جائے گا۔

 گزشتہ  روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 6 ماہ کے دوران پہلی بار ایک جنگ بندی قرارداد منظور کی ہے جس میں فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے،



متعللقہ خبریں