ایلون مسک کی جانب سے غلط معلومات پوسٹ کرنے والوں کو انتباہ

X پر اپنے بیان میں، مسک نے پلیٹ فارم کے "کمیونٹی نوٹس" فیچر میں ایک اختراع کا ذکر کیا، جس کا استعمال غلط معلومات کو درست کرنے یا پوسٹ کے سیاق و سباق کی وضاحت کے لیے کیا جاتا ہے

2057777
ایلون مسک  کی جانب سے غلط معلومات پوسٹ کرنے والوں  کو انتباہ

X سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے مالک ایلون مسک نے اعلان کیا کہ X پر ایسی پوسٹس جو غلط معلومات پر مشتمل ہوں کو آمدنی حاصل  کرنے سے روکا جائے گا۔

X پر اپنے بیان میں، مسک نے پلیٹ فارم کے "کمیونٹی نوٹس" فیچر میں ایک اختراع کا ذکر کیا، جس کا استعمال غلط معلومات کو درست کرنے یا پوسٹ کے سیاق و سباق کی وضاحت کے لیے کیا جاتا ہے۔

زیربحث پوسٹ میں، مسک نے کہا ہے کہ کمیونٹی نوٹس کے ذریعہ درست کی گئی پوسٹ سے آمدنی حاصل نہیں کی جاسکے گی۔

 انہوں نے کہا کہ  ایپلی کیشن کا مقصد لوگوں کو سنسنی خیزی کے خلاف درست معلومات حاصل کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

 مسک نے کہا کہ لوگوں کی آمدنی کو روکنے کے لیے کمیونٹی نوٹس  کو ایک ٹول کے طور پر استعمال کرنے کی کوششوں کو فوری طور پر سمجھا جائے گا، کیونکہ تمام کوڈ اور ڈیٹا اوپن سورس ہیں۔



متعللقہ خبریں