مشرق وسطی میں امریکی موجودگی استحکام نہیں لائے گی: روس

روسی امور خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے کہا کہ روس نہیں سمجھتا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی موجودگی خطے میں استحکام لائے گی

2056697
مشرق وسطی میں امریکی موجودگی استحکام نہیں لائے گی: روس

روسی امور خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکہ کی موجودگی خطے میں استحکام نہیں لائے گی۔

ماریہ زخارووا نے  یومیہ  پریس کانفرنس میں انادولو ایجنسی کے نمائندے کے اس سوال کہ مشرق وسطیٰ میں  پیٹریوٹ  اور تاہاڈ فضائی دفاعی نظام کی تعیناتی کے پینٹاگون کے فیصلے کے جواب میں روس کیا اقدامات کرے گا ،زاخارووا نے کہا کہ روس نہیں سمجھتا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی موجودگی خطے میں استحکام لائے گی۔

 زخارووا نے کہا کہ اس کے برعکس جیسا کہ آپ جانتے ہیں، مشرق وسطیٰ کے عمل پر اجارہ داری قائم کرنے کی واشنگٹن کی کوششوں نے جو  سالوں سے موجود تنازعے کے حقیقی اسباب کو نظر انداز کرتی آئی  ہیں  آج کے تباہ کن نتائج پیدا کیے ہیں، خطے کو جس چیز کی ضرورت  ہے وہ  اسرائیل فلسطینی کشیدگی کا    فوری خاتمہ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ خطے میں میزائل سسٹم لگانے کا نہیں ہے، امریکی اقدامات نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال کو مزید مشکل بنا دیا اور کشیدگی میں اضافہ کیا ہے ۔

 

 



متعللقہ خبریں