ماداگاسکر، کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں بھگدر مچنے سے کم ازکم 12 افراد لقمہ اجل

افتتاحی تقریب کو دیکھنے کے لیے تقریباً 50 ہزار  افراد نے   بیک وقت اسٹیڈیم  میں گھسنے کی کوشش کی

2029424
ماداگاسکر، کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں بھگدر مچنے سے کم ازکم 12 افراد لقمہ اجل

ماداگاسکر میں "بحر ہند جزیرہ کھیلوں" کی افتتاحی تقریب میں  بھگدڑ مچنے سے کم ازکم 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم کرسچن اینٹسے نے اعلان کیا کہ دارالحکومت انتاناناریوو میں منعقدہ انڈین اوشین آئی لینڈ گیمز کی افتتاحی تقریب کے دوران بیریا اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ہجوم کی وجہ سے بھگدڑ مچنے سے کم از کم 12 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہوگئے۔

بتایا گیا ہے کہ  افتتاحی تقریب کو دیکھنے کے لیے تقریباً 50 ہزار  افراد نے   بیک وقت اسٹیڈیم  میں گھسنے کی کوشش کی۔

جزیرہ نما ممالک موریشس، سیشلز، کوموروس یونین، مایوٹے، ری یونین اور مالدیپ کے ایتھلیٹس انڈین اوشین آئی لینڈ گیمز میں حصہ لیتے ہیں، ان کھیلو ں کا پہلی بار  1977 میں انقعاد ہوا تھا، تب سے انہیں  ہر 4 سال میں ایک بار  منعقد کیا جاتا ہے۔

کھیلوں کے مختلف شعبو ں پر مبنی یہ   آرگنائزیشن  3  ستمبر تک جا ری رہے گی۔

 



متعللقہ خبریں