جاپان، شدید بارش اور تیز آندھی سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 49 ہو گئی

طوفان جاپان کے وسطی اور مغربی علاقوں  میں شدید بارشیں لایا ہے تو  خراب موسمی صورتحال کی وجہ سے ہوائی اور ریل خدمات میں  خلل  جاری ہے

2025465
جاپان،  شدید بارش اور تیز آندھی سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 49 ہو گئی

جاپان کے وسطی اور مغربی علاقوں کو متاثر کرنے والے طوفان لان کے باعث ہونے والی شدید بارش اور تیز آندھی سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 49 ہو گئی۔

طوفان جاپان کے وسطی اور مغربی علاقوں  میں شدید بارشیں لایا ہے تو  خراب موسمی صورتحال کی وجہ سے ہوائی اور ریل خدمات میں  خلل  جاری ہے۔

جاپان کی فائر اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ لان طوفان کی وجہ سے اب تک 49 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

ملک کے مغربی شہر توتوری میں  شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب اور دو پلوں کے گرنے کے نتیجے میں بہت سے لوگ علاقے میں محصور ہو کر رہ گئے۔

ٹوکیو، اوساکا، ناگویا، اوکیاما اسٹیشنوں پر تیز رفتار ٹرین سروس کو موسم کی خراب صورتحال کی وجہ سے معطل کر دیا گیا۔

سنٹرل  اور ویسٹ جاپان ریلوےنے کل ملک کے مغربی صوبوں میں ٹرین خدمات بند کر دی تھیں۔

طوفان لان کی وجہ سے فضائی ٹریفک میں خلل کے باعث کل 560 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں۔

 

 



متعللقہ خبریں