آذربائیجان میں 5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

آذربائیجان کی ہنگامی حالات کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں آنے والے 5.7 شدت کے زلزلے کی وجہ سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں  ملی ہے

2006667
آذربائیجان میں 5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

آذربائیجان میں 5.7 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

آذربائیجان کی ہنگامی حالات کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں آنے والے 5.7 شدت کے زلزلے کی وجہ سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں  ملی ہے۔

وزارت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 00:01 پر 5.7 شدت کا زلزلہ صوبہ خچماز سے 80 کلومیٹر شمال مشرق میں 20 کلومیٹر کی گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا۔

بیان میںکہا گیا ہے کہ  ملک  کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت کو زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

آذربائیجان سیسمولوجیکل سروس سینٹر نے اعلان کیا کہ بحیرہ کیسپین کے آذربائیجان کے ساحل پر 5.7 کی شدت کا زلزلہ آیاہے۔



متعللقہ خبریں