انڈونیشیا اور پیرو میں زلزلے کے جھٹکے

امریکن جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے اعلان کیا کہ 5.4 شدت کے زلزلے کا مرکز ابی پورہ کے جنوب مغرب میں 135 کلومیٹر دور تھا

2006110
انڈونیشیا  اور پیرو  میں زلزلے کے جھٹکے

انڈونیشیا کے مغربی صوبے  پاپوا میں 5.4 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

امریکن جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے اعلان کیا کہ 5.4 شدت کے زلزلے کا مرکز ابی پورہ کے جنوب مغرب میں 135 کلومیٹر دور تھا۔

ابتدائی اطلاعات  کے مطابق 13 کلومیٹر کی گہرائی میں آنے والے زلزلے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔

انڈونیشیا کے موسمیات، موسمیاتی اور جیو فزکس انسٹی ٹیوٹ (BMKG) نے زلزلے کی شدت 6.4 بتائی ہے۔

جنوبی امریکی ملک پیرو میں  بھی 5٫1 کی  شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

پیرو کے جیو فزکس انسٹی ٹیوٹ (PGI) نے اطلاع دی ہے کہ 5.1 شدت کا زلزلہ، جس کا مرکز ملک کے صوبے کاراویلی میں Atico تھا، مقامی وقت کے مطابق آٹھ بج کر 20 منٹ  پر آیا اور اس کی گہرائی 41 کلومیٹر تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔

بتایا گیا کہ دارالحکومت لیما سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔



متعللقہ خبریں