بھارت میں ٹرین حادثہ،پاکستان سمیت دیگر ممالک کا اظہار تعزیت

وزیر اعظم شریف نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ  بھارت میں ہوئے اس ٹرین حادثے پر انہیں گہرا دکھ پہنچا ہے اور میں قیمتی انساجی جانوں کے ضیاں پر دلی تعزیت اور زخمیوں کے لیے جلد شفا یابی کی تمنا کرتا ہوں

1995018
بھارت میں ٹرین حادثہ،پاکستان سمیت دیگر ممالک کا اظہار تعزیت

 پاکستانی وزیر شہباز شریف نے بھارتی ریاست اوڑیسہ میں ہوئے ہولناک ٹرین تصادم میں ہلاکتوں پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

 وزیر اعظم نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ  بھارت میں ہوئے اس ٹرین حادثے پر انہیں گہرا دکھ پہنچا ہے اور میں قیمتی انساجی جانوں کے ضیاں پر دلی تعزیت اور زخمیوں کے لیے جلد شفا یابی کی تمنا کرتا ہوں۔

امریکی مشیر برائے قومی سلامتی جیک سلیوان نے بھی اپنی ٹویٹ میں اس حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 اقوام متحدہ کے  سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے  بھی  اس حادثے پر گہرتے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد شفا یابی کی تمنا ظاہر کی ہے ۔

گزشتہ روز بھارتی ریاست اوریسہ میں  دو مسافر ٹرینوں اور مال گاڑی کے درمیان تصادم ہو گیا تھا جس میں اب تک 288 افراد ہلاک  اور نو سو سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں