سوڈان میں جھڑپیں،سولہ لاکھ افراد کی نقل مکانی

عالمی تنظیم برائے ہجرت کی رپورَٹ کے مطابق، حالیہ چھ ہفتوں کے دوران جھڑپوں اوربد امنی کے باعث 1.2ملین افراد  نے اندرون ملک  جبکہ چار لاکھ پچیس ہزار بیرون ملک نقل مکانی کر چکے ہیں

1993927
سوڈان میں جھڑپیں،سولہ لاکھ افراد کی نقل مکانی

سوڈان میں  فوج  اور ریپیڈ فورس  کے درمیان  پندرہ اپریل  سے شرو ع ہونے والی جھڑپوں کے  باعث نقل مکانی  کرنے والوں کی تعداد 1.6ملین ہو چکی ہے ۔

عالمی تنظیم برائے ہجرت کی رپورَٹ کے مطابق، حالیہ چھ ہفتوں کے دوران جھڑپوں اوربد امنی کے باعث 1.2ملین افراد  نے اندرون ملک  جبکہ چار لاکھ پچیس ہزار بیرون ملک نقل مکانی کر چکے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ  سب سے زیادہ سوڈانی ماہجرین نے مصر،چاڈ او رجنوبی سوڈان میں پناہ لی ہے ۔

ملک میں جھڑپوں کی وجہ سے انسانی امداد کی قلت ہے  جس پر سوڈان کو خوراک،خیمے اور دیگر طبی سامان  کی ضرورت ہے۔

 طرفین کے درمیان متعدد بار جنگ بندی کے باوجود  مختلف علاقوں میں تاحال جھڑپیں جاری ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں