امریکہ، 5 ریاستوں میں ہوا کے بگولوں نے تباہیاں مچا دیں

محکمہ موسمیات کے حکام کا طوفان، ژالہ باری، شدید بارش اور سیلاب جیسے موسمی واقعات ہفتے کے آخر تک جاری رہنے پر انتباہ

1985908
امریکہ، 5 ریاستوں میں ہوا کے بگولوں نے تباہیاں مچا دیں

امریکہ  کے اندرونی و جنوبی علاقوں کی پانچ ریاستوں میں کم ازکم 16 ہوا کے بگولے پیدا ہوئے ہیں۔

امریکی قومی محکمہ موسمیات نے اطلاع دی  ہے کہ کل رات لوئزیانہ، کولو رادو، کنساس، نبراسکا اور اوکلا ہوما ریاستوں میں  16 ہوا کے بگلولے رپورٹ ہوئے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق آندھی طوفان سے ابتک کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں تا ہم  بعض رہائشی علاقوں کے مکانات اور دکانوں کو  کافی نقصان پہنچا ہے۔

محکمہ موسمیات کے حکام نے طوفان، ژالہ باری، شدید بارش اور سیلاب جیسے موسمی واقعات ہفتے کے آخر تک جاری رہنے پر خبردار کیا  ہے اور شہریوں سے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں