امریکی خفیہ معلومات کا افشا کیسے ہوا؟،ماہرین سرجوڑ کر بیٹھ گئے

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ٹوئٹر، ٹیلی گرام، ڈسکورڈ اور دیگر سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر خفیہ دستاویزات اور پریزینٹیشن سلائیڈز وقتا فوقتا جاری کی جارہی ہیں اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے

1972302
امریکی خفیہ معلومات کا افشا کیسے ہوا؟،ماہرین سرجوڑ کر بیٹھ گئے

امریکی امور انصاف کا کہنا ہے کہ موساد اور یوکرینی فضائی نظام سمیت دیگر امور سے متعلق امریکی حکومت کے خفیہ دستاویزات کے انٹرنیٹ پر شائع ہونےکی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ان خفیہ دستاویزات میں یوکرین کی امریکی امداد سے متعلق دستاویزات بھی شامل ہیں اس کے علاوہ ان دستاویزات میں امریکی اتحادیوں کے حساس تجزیے بھی شامل تھے جنہیں انٹرنیٹ پر شائع کیاگیا ۔

امریکی محکمہ انصاف کے ایک ترجمان نے  بتایا کہ ہم نے امریکی محکمہ دفاع سے رابطہ کر کے اس واقعہ سے متعلق تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ٹوئٹر، ٹیلی گرام، ڈسکورڈ اور دیگر سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر خفیہ دستاویزات اور پریزینٹیشن سلائیڈز وقتا فوقتا جاری کی جارہی ہیں اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے مطابق اس واقعہ کی نگرانی کی جارہی ہے اور اس سے قبل اس واقعہ کو محکمہ انصاف کو ریفر کر دیا گیا تھا۔

امریکی حکام نے یہ بھی بتایا کہ ان دستاویزات میں موجود کچھ معلومات میں رد وبدل دیکھنے میں آیا ہے مگر اکثر دستاویزات میں موجود معلومات وائٹ ہائوس، پینٹاگون اور محکمہ خارجہ کے درمیان شئیر کی جانے والی معلومات سے ہم آہنگی رکھتی ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق امریکی خفیہ دستاویزات کے افشا ہونے کا واقعہ امریکی حکام کے لئے نقصان دہ اور شرمناک ہے۔ ان دستاویزات کی مدد سے روس کو اپنے فوجی نظام میں امریکہ کی خفیہ رسائی سے متعلق آگاہی ملے گی۔

 



متعللقہ خبریں