امریکہ: ہم نے صدر شی سے صدر پوتن پر دباو ڈالنے کی اپیل کی ہے

ہم نے چین کے صدر شی جن پنگ سے، یوکرین میں حملے بند کرنے کے لئے، روس کے صدر ولادی میر پوتن پردباو ڈالنے کی اپیل کی ہے: جان کِربی

1962815
امریکہ: ہم نے صدر شی سے صدر پوتن پر دباو ڈالنے کی اپیل کی ہے

امریکہ نے کہا ہے کہ ہم، بحیرہ اسود اناج راہداری سمجھوتے کی میعاد میں اضافے  کے لئے صَرف کردہ کوششوں پر ،ترکیہ اور اقوام متحدہ کے ممنونِ احسان ہیں۔

وائٹ ہاوس قومی سلامتی کونسل کے محکمہ برائے اسٹریٹجک اطلاعات کے منتظم جان کِربی نے معمول کی پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کے جواب دیئے۔

کِربی نے کہا ہے کہ ہم، بحیرہ اسود اناج راہداری سمجھوتے کی معیاد میں اضافے کے لئے صَرف کردہ کوششوں  پر ، ترکیہ اور اقوام متحدہ کے شکر گزار ہیں۔ ان کوششوں کے طفیل ہفتے کے اواخر میں ٹنوں مکئی سے لدے بحری جہاز جنگ کی وجہ سے غذائی قلت کے شکار ترقی پذیر اور پسماندہ ممالک  کی طرف روانہ ہو سکیں گے۔

کِربی نے کہا ہے کہ ہم نے چین کے صدر شی جن پنگ سے، یوکرین میں حملے بند کرنے کے لئے، روس کے صدر ولادی میر پوتن پردباو ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ علاوہ ازیں ایسی  کوئی بھی فائر بندی ممکن نہیں ہو سکے گی جو یوکرین کے فیصلہ میکانزم سے باہر ہو۔

جان کربی نے صدر پوتن کے، غیر آئینی الحاق  شدہ یوکرینی علاقے، دونیتسک کے شہر ماریوپول کے دورے پر بھی بات کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ماریوپول محاذ سے دُور ہے پوتن کو اصل روسی بمباری کا نشانہ بننے والے  شہروں کا دورہ کرنا اور دیکھنا  چاہیے کہ وہ کیسی تباہی کا سبب بن رہے ہیں۔

کربی نے کہا ہے کہ امریکہ یوکرین کو 35 کروڑ ڈالر کا اضافی گولہ بارود فراہم کرے گا۔



متعللقہ خبریں