امریکی وفد 5 روزہ دورے پر تائیوان پہنچ گیا

امریکہ کانگریس سے 4 رکنی وفد 5 روزہ دورے پر کل تائیوان پہنچ گیا

1949049
امریکی وفد 5 روزہ دورے پر تائیوان پہنچ گیا

امریکہ کانگریس سے 4 رکنی وفد 5 روزہ دورے پر تائیوان پہنچ گیا ہے۔

تائیوان ایجنسی CNA کے مطابق ڈیموکریٹ پارٹی کے اسمبلی ممبران رو کھّنہ، جیک آکنکلوس اور جوناتھن جیکسن اور ریپبلکن پارٹی سے ٹونی گونزالیز پر مشتمل وفد   گذشتہ روز 5  روزہ دورے پر  جزیرے میں پہنچ گیا ہے۔

وفد نے کل سے شروع کردہ سرکاری مصروفیات کے دوران تائیوان آئینی اسمبلی کے سربراہ یو سی۔کن اور چِپ کی پیداوار میں عالمی لیڈر کمپنی 'ٹی ایس ایم سی' کے بانی موریس چنگ کے ساتھ ملاقات کی۔

وفد  کے سربراہ 'رو کھّنہ ' نے دورے کے بارے میں کہا ہے کہ یہاں ہماری موجودگی کا مقصد ہرگز بھی چین کو اشتعال دِلانا نہیں ہے۔ یہاں ہماری کاروائیاں، صدر جو بائڈن کی، علاقائی امن کی خاطر تائیوان کے ساتھ تعلقات کے فروغ کی حامل، پالیسی سے ہم آہنگ ہیں"۔

توقع ہے کہ وفد آج تائیوان کی لیڈر' تسائی اِنگ۔وین' کے ساتھ ملاقات کرے گا۔

واضح رہے کہ جنوری میں کانگریس سے ریپبلکن پارٹی کے سنیٹر' ٹوڈ یَنگ'  کے دورے کے بعد رواں سال کے اندر امریکہ کانگریس سے تائیوان کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ ڈیموکریٹ پارٹی کے ممبران کھّنہ اور آکنکلوس ، کانگریس میں نئی قائم کی گئی "چین کے ساتھ رقابت کمیٹی" کے بھی رکن  ہیں۔

ماہِ اگست میں امریکہ کی سابقہ اسمبلی  اسپیکر نینسی پیلوسی نے بھی جزیرے کا دورہ کیا تھا جو واشنگٹن اور بیجنگ  کے درمیان کشیدگی کا سبب بنا تھا۔

پیلوسی کا دورہ تائیوان امریکہ سے ، خودمختاری کے موضوع پر چین کے ساتھ اختلافات کے حامل جزیرے کا، 25 سال بعد کیا گیا دورہ تھا۔ تائیوان کو اپنا حصہ شمار کرنے کی وجہ سے یہ دورہ بیجنگ کے ردعمل کا سبب بنا تھا اور دورے کے بعد چین مسلح افواج نے جزیرے کے اطراف میں فوجی مشقیں شروع کر دی تھیں۔

بیجنگ "واحد چین کے اصول کے تحت" تائیوان کے انفرادی سطح پر عالمی ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے  اور اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں میں نمائندگی حاصل کرنے کے خلاف ہے۔ چین اسے تسلیم کرنے والے ممالک سے تائیوان کے ساتھ سفارتی تعلقات  منقطع کرنے کا متقاضی ہے۔



متعللقہ خبریں