آذربائیجان کے سفارت خانے پر مسلح حملے کے خلاف ردعمل

ہم ایرانی حکام کو اس پُر تشدد حملے کی جامع تحقیق کروانے اور حملے کے ذمہ داروں کو عدالت کے کٹہرے میں لانے کی دعوت دیتے ہیں: کوبانچ بیگ عمر علییف

1938826
آذربائیجان کے سفارت خانے پر مسلح حملے کے خلاف ردعمل

آذربائیجان کے صدر الہام علی ییف نے ملک کے تہران سفارت خانے پر حملے کی مذمت کی  ہے۔

سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں علی ییف نے کہا ہے کہ "میں، آج آذربائیجان تہران سفارت خانے کے خلاف دہشت گردانہ کاروائی کی شدت سے مذمت کرتا ہوں۔ سفارت خانے کی اور  اس کے عملے کی سلامتی کو  یقینی بنا دیا گیا ہے۔ میں شہید سکیورٹی اہلکار اورہان عسکروف  کے کنبے کے ساتھ بھی اظہارِ تعزیت کرتا ہوں"۔

ترکیہ قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شن توپ نے بھی آذربائیجان قومی اسمبلی کی اسپیکر صاحبہ غفاروف کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات  کی اور حملے سے متعلق معلومات حاصل کی ہیں۔

اسپیکر مصطفیٰ  شن توپ نے ہلاک ہونے والے سکیورٹی اہلکار کے لئے غفّاروف کے ساتھ تعزیت کی اور زخمیوں کی فوری صحتیابی کی تمّنا ظاہر کی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں بھی حملے کی مذّمت کی ہے۔

نائب صدر فواد اوکتائے نے بھی حملے کی مذّمت کی اور کہا ہے کہ "ہم آذربائیجان کے ساتھ ہمیشہ یک دل اور ہم قدم ہیں"۔

ترکیہ کے وزیر وزیر خارجہ  نے بھی آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بائراموف کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات میں حملے کی شدید مذّمت کی اور کہا ہے کہ ترکیہ ہمیشہ آذربائیجان  کے ساتھ ہے۔

ترکیہ صدارتی دفتر محکمہ اطلاعات کے سربراہ فخر الدین آلتون نے بھی سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں حملے کی مذمت کی ہے۔

حزب اقتدار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ترجمان عمر چیلک  نے بھی "ہم برادر ملک آذربائیجان  کے تہران سفارت خانے پر حملے کی شدت سے مذمت کرتے ہیں" کے الفاظ سے حملے کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

روس وزارت خارجہ نے سفارت خانے پر مسلح حملے کے بعد تعزیتی پیغام   جاری کیا ہے۔

ترک حکومتوں کی کمیٹی کے سیکرٹری جنرل 'کوبانچ بیگ عمر علییف' نے بھی مذّمتی پیغام میں کہا ہے کہ "ہم ایرانی حکام کو اس پُر تشدد حملے کی جامع تحقیق کروانے اور حملے کے ذمہ داروں کو عدالت کے کٹہرے میں لانے کی دعوت دیتے ہیں"۔

واضح رہے آج صبح کے وقت ایران کے دارالحکومت تہران میں آذربائیجان کے سفارت خانے پر مسلح حملہ کیا گیا۔

کلاشنکوف سے مسلح حملہ آور کی فائرنگ کے نتیجے میں سفارت خانے کا سکیورٹی شیف  ہلاک اور 2 سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں