کمبوڈیا، ہوٹل میں آگ لگنے سے 27 افراد لقمہ اجل

39 گھنٹوں تک جاری رہنے والی امدادی کاروائیاں  مکمل ہو گئی ہیں اور کل تک 25 ہونے والی اموات کی تعداد 27 ہو گئی

1926054
کمبوڈیا، ہوٹل میں آگ لگنے سے 27 افراد لقمہ اجل

جنوبی ایشیا ئی  ملک کمبوڈیا  میں قمار خانے  کے حامل ایک لگژری  ہوٹل میں آتشزدگی کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔

تھائی لینڈ کے ٹی وی پی بی ایس  کی خبر کے مطابق  پوئی پت کے گرینڈ ڈائمنڈ سٹی ہوٹل  میں 28 دسمبر کو لگنے والی آگ میں زخمی ہونے والے 112 افراد میں سے 27 کا علاج معالجہ جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 39 گھنٹوں تک جاری رہنے والی امدادی کاروائیاں  مکمل ہو گئی ہیں اور کل تک 25 ہونے والی اموات کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کے وقت ہوٹل میں  400 سے زائد  کارکنان  موجود تھے  جبکہ  ہوٹل سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے بعض   گاہک کھڑکیوں سے کودنے کے باعث  اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اگرچہ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک تعین نہیں ہوسکا ہے، تاہم  خدشہ ہے کہ کرسمس کی سجاوٹ میں استعمال ہونے والی  اشیا    سے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔



متعللقہ خبریں