امریکہ: ہم نے یوکرین کو روسی زمین پر حملوں کے لئے نہیں اپنے دفاع کے لئے اسلحہ دیا ہے

نہ تو ہماری یوکرین کو فراہم کردہ امداد کا مقصد یہ ہے کہ وہ سرحد پار حملے کرے اور نہ ہی ہم ان حملوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں: نیڈ پرائس

1915782
امریکہ: ہم نے یوکرین کو روسی زمین پر حملوں کے لئے نہیں اپنے دفاع کے لئے اسلحہ دیا ہے

امریکہ نے کہا ہے کہ نہ تو ہماری یوکرین کو فراہم کردہ امداد کا مقصد یہ ہے کہ وہ سرحد پار حملے کرے اور نہ ہی ہم ان حملوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

امریکہ وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے معمول کی پریس کانفرنس میں یوکرینی فوج کی طرف سے روس کے مغرب میں واقع ایک ایئر بیس پر حملے سے متعلق سوال کا جواب دیا۔

انہوں نے  کہا ہے کہ امریکہ اور دنیا یوکرین کو روس کے مقابل صرف اپنی زمین کے دفاع اور اپنی آزادی کے تحفظ کے لئے اسلحہ فراہم کر رہی ہے۔

پرائس نے کہا ہے کہ "ہم نے یوکرین کو جو اسلحہ دیا ہے وہ روسی زمین میں استعمال کرنے کے لئے نہیں دیا۔ ہم نے کھُلے الفاظ میں بیان کیا ہے کہ ہمارے فراہم کردہ اسلحے کا مقصد دفاعی ہے۔ صدر بائڈن  بھی قبل ازیں اس چیز کو واضح شکل میں بیان کر چُکے ہیں ۔ ہم یوکرین کو اسلحے کی فراہمی اس لئے نہیں کر رہے کہ وہ سرحد پار حملے کرے۔ ہم یوکرین کے سرحد پار حملوں کی حوصلہ افزائی بھی نہیں کرتے"۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ذرائع ابلاغ نے، یوکرین کی طرف سے، روس کے مغرب  میں واقع 3 ایئر بیسوں پر ڈرون حملوں سے متعلق خبریں شائع کی ہیں۔



متعللقہ خبریں