امریکہ اور نیٹو ایشیا پیسیفک کے علاقے پر مزید اپنا اثر رسوخ قائم کرنے کے درپے ہے، لاوروف

روسی وزیر خارجہ لاوروف نے کمبوڈیا کی میزبانی میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی ایسوسی ایشن (آسیان) کے 2022 کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی غرض سے دارالحکومت نوم پنہ میں پریس بریفنگ دی

1906178
امریکہ اور نیٹو ایشیا پیسیفک کے علاقے پر مزید اپنا اثر رسوخ قائم کرنے کے درپے ہے، لاوروف

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے دعویٰ کیا کہ امریکہ اور نیٹو ایشیا پیسیفک کے علاقے پر مزید اپنا اثر رسوخ قائم کرنا  چاہتا ہے۔

لاوروف نے کمبوڈیا کی میزبانی میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی ایسوسی ایشن (آسیان) کے 2022 کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی غرض سے دارالحکومت نوم پنہ میں پریس بریفنگ دی۔

امریکہ اور نیٹو کے ایشیا ۔ پیسیفک  علاقے کو اپنے زیر  کنٹرول لینے کے درپے ہونے کا دعوی کرنے والے لاوروف نے  کہا کہ  "اس وقت خطے میں ایک جامع ڈھانچہ موجود ہے، لیکن امریکہ اور نیٹو اس علاقے پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔"

لاوروف نے کہا کہ امریکہ کے یوکرین کی صورت حال کے بارے میں "ناقابل قبول" جائزے کی وجہ سے آسیان سربراہی اجلاس میں کوئی مشترکہ فیصلہ نہیں کیا جا سکا، کمبوڈیا کی طرف سے مزید تعاون پر ایک اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

لاوروف نے کہا کہ مغرب خطے کو "عسکری علاقہ بنانے " اور چین اور روس کے مفادات کو کنٹرول کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ، اس کی  بڑی علامت آسٹریلیا، امریکہ اور برطانیہ کے درمیان AUKUS معاہدے کا اعلان ہے۔ انہوں نے  نیوزی لینڈ، کینیڈا اور جاپان کو AUKUS اتحاد میں شامل کرنے کی کوششوں کی طرف توجہ بھی  مبذول کرائی۔



متعللقہ خبریں