امریکہ نے ملکی ٹیکنالوجی روس کو فراہم کرنے والے نیٹ ورک پر پابندیاں لگا دیں
ہم نے، امریکی آجروں سے عسکری و حساس ٹیکنالوجی خرید کر روسی صارفین کے ہاتھ فروخت کرنے والے نیٹ ورک پر پابندیاں لگا دی ہیں: امریکہ وزارت خزانہ
1895260
امریکہ نے، ملک میں تیار کی جانے والی، عسکری و حساس ٹیکنالوجی روس کو فراہم کرنے والے ایک نیٹ ورک پر پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔
امریکہ وزارت خزانہ نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ "ہم نے، امریکہ وزارت انصاف اور وفاقی تفتیشی بیورو کے تعاون سے ، امریکی آجروں سے عسکری و حساس ٹیکنالوجی خرید کر روسی صارفین کے ہاتھ فروخت کرنے والے نیٹ ورک پر پابندیاں لگا دی ہیں"۔
اس دائرہ کار میں 'یوری یُریےوِچ اوریخوف' نامی روسی شہری اور اس کی 2 کمپنیوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔
متعللقہ خبریں
دنیا بھر میں فلسطین کے حق میں مظاہروں کا سلسلہ جاری
پولیس کی جانب سے مظاہرین کے خلاف سخت مداخلت کے بعد متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا