امریکہ، سیزن کا پہلا سمندری طوفان فلوریڈا کی جانب بڑھ رہا ہے

طوفان ریاست کے جنوبی حصوں میں 25 سے 38 سینٹی میٹر تک  بارشیں لائے گا اور تیز ہواؤں کی رفتار80 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جا  سکتی ہے

1837610
امریکہ، سیزن کا پہلا سمندری طوفان فلوریڈا کی جانب بڑھ رہا ہے

اس بات کا اعلان  کیا  گیا ہے کہ امریکہ کے جنوب میں خلیج میکسیکو   میں پیدا ہونے والا اور سرعت سے   خشکی کی جانب  بڑھنے والا  سمندری طوفان  آج شب سے  فلوریڈا کے ساحلوں تک پہنچ جائیگا۔

موسمیاتی  خبریں شائع کرنے والے AccuWeather کے مطابق ایلکس نامی یہ سمندری طوفان فلوریڈا کے جنوبی ساحل کو متاثر کرے گا اور اس علاقے میں 8 سینٹی میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بارش کے ساتھ سیلاب پیدا کرنے کا موجب بنے گا۔

ماہرین موسمیات نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ 2022 کے بحر اوقیانوس کے سمندری طوفان کے سیزن کا پہلا سمندری طوفان، جو آج رات فلوریڈا سے امریکی سرزمین پر پہنچے گا، ریاست کے جنوبی حصوں میں 25 سے 38 سینٹی میٹر تک  بارشیں لائے گا اور تیز ہواؤں کی رفتار80 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جا  سکتی ہے۔

نیشنل ہریکین سینٹر  کا کہنا ہے  کہ اگرچہ جنوبی فلوریڈا کے لیے  ٹراپیکل طوفان کا مرکز فلوریڈا سے تقریباً 640 کلومیٹر جنوب مغرب میں ہے، لیکن یہ ابھی سے  ریاست میں شدید بارشوں کا موجب بنا ہے ، اور توقع ہے کہ یہ آج  سے جزیرہ نما  علاقے  کو ترک کر دے گا۔



متعللقہ خبریں