نمیبیا: سیاست دانوں اور قبائلی سرداروں نے پارلیمان پر دھاوا بول دیا
نمیبیا کے اخبار سن کے مطابق، جرمنی کی جانب سے نسل کشی پر معافی مانگنے اور 1٫1 ارب یورو بطور ہرجانہ ادا کرنے کو ناکافی قرار دینے پر مصر مظاہرین نے اس معاہدے کے خلاف احتجاج کیا
1708958
نمیبیا میں جرمنی کے ساتھ نسل کشی کے جواز میں ہرجانے کے معاہدے پر تنقید کرنے والے سیاست دانوں اور قبائلی سرداروں نے پارلیمان پر دھاوا بول دیا ۔
نمیبیا کے اخبار سن کے مطابق، جرمنی کی جانب سے نسل کشی پر معافی مانگنے اور 1٫1 ارب یورو بطور ہرجانہ ادا کرنے کو ناکافی قرار دینے پر مصر مظاہرین نے اس معاہدے کے خلاف احتجاج کیا ۔
دارالحکومت ونڈ ہوک میں یکجا سینکڑوں مظاہرین پیدل مارچ کے بعد پارلیمان میں زبردستی گھس گئے۔
جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے 28 مئی کو نمیبیئن عوام سے ماضی کی نسل کشی پر معافی طلب کرتے ہوئے ہلاک شدگان کے لواحقین کو 1٫1 ارب یورو بطور معاوضہ تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
متعللقہ خبریں
دنیا بھر میں فلسطین کے حق میں مظاہروں کا سلسلہ جاری
پولیس کی جانب سے مظاہرین کے خلاف سخت مداخلت کے بعد متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا