آذربائیجان: قارا باغ کے آرمینی گروپوں نے ہتھیار پھینک دئیے ہیں

قارا باغ کے آرمینی گروپوں نےہتھیار پھینک دئیے اور آذربائیجان فوج نے انسدادِ دہشت گردی آپریشن روک دیا ہے: آذربائیجان وزارت دفاع

2039978
آذربائیجان: قارا باغ کے آرمینی گروپوں نے ہتھیار پھینک دئیے ہیں

آذربائیجان وزارت دفاع نے  کہا ہے کہ قارا باغ کے آرمینی گروپوں نےہتھیار پھینک دئیے اور آذربائیجان فوج نے انسدادِ دہشت گردی آپریشن روک دیا ہے۔

وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق قارا باغ کی آرمینی آبادی کے نمائندوں کی طرف سے روس امن فورس کے وسیلے سے پیش کردہ درخواست کو پیش نظر رکھتے ہوئے مقامی نوعیت کے انسدادِ دہشت گردی آپریشن کو روکنے کے موضوع پر سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔

بیان میں سمجھوتے کی درج ذیل شقوں کو جگہ دی گئی ہے:

  • آذربائیجان کے علاقے قارا باغ میں موجود آرمینی مسلح یونٹیں  اور آرمینی غیر قانونی مسلح گروپ ہتھیار پھینک کر اور اپنے مورچوں اور ٹھکانوں کو ترک کر کے مکمل طور پر غیر مسلح ہو رہے ہیں۔ آرمینی مسلح یونٹیں آذربائیجان کی زمین سے انخلاء کر رہی ہیں اور آرمینی غیر قانونی  مسلح گروپ فسخ کئے جا رہے ہیں۔
  • ان مراحل کے ساتھ متوازی شکل میں تمام اسلحہ، ایمونیشن اور بھاری فوجی سامان آذربائیجان کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
  • روس امن فورس کے ساتھ منّظم شکل میں  مذکورہ بالا مراحل کی  تکمیل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

تاہم آذربائیجان صدارتی دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق کل یولاخ میں قاراباغ کی آرمینی آبادی کے نمائندوں کے ساتھ، ربط و ضبط کے موضوعات پر، دوبارہ مذاکرات کئے جائیں گے۔



متعللقہ خبریں