یورپی یونین کی روس پر نئی پابندیوں کا پیکیج تیار

"یورپی یونین کا روسی فیڈریشن کے ساتھ قازقستان کے سرکاری تجارتی تعلقات میں مداخلت یا ان میں کسی بھی طرح سے رکاوٹ ڈالنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔"

2236222
یورپی یونین کی روس پر نئی پابندیوں کا پیکیج تیار

یورپی یونین  کے خصوصی نمائندے برائے بین الاقوامی پابندیاں  ڈیوڈ او سلیوان نے اعلان کیا ہے کہ ہم نے  روس پر پابندیوں کا 16واں  پیکج  تیارکیا ہے۔

ڈیوڈ او سلیوان نے روس یوکرین جنگ چھڑنے کے بعد سے چوتھی بار قازقستان کا دورہ کیا اور دارالحکومت آستانہ میں اپنے رابطوں کے بعد پریس بریفنگ دی۔

قازقستان کے حکام کے ساتھ اہم پیش رفت  ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے اوسیلیوان نے کہا کہ "یورپی یونین کا روسی فیڈریشن کے ساتھ قازقستان کے سرکاری تجارتی تعلقات میں مداخلت یا ان میں کسی بھی طرح سے رکاوٹ ڈالنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔"

اوسیلیوان نے اس  تشویش کا اظہار کیا کہ کاروباری دنیا کے کچھ نمائندے پابندیوں سے بچنے کے لیے قازقستان کو ایک پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کر رہے ہیں ، "ہم  یہاں پر یورپی یونین اور G7 ممالک میں  تیار کردہ اور روس پرپابندیوں کی فہرست میں شامل ہونے والی مصنوعات کی برآمدات کی بات کر رہے ہیں۔ ہم  اس تناظر میں قازق حکام  کے ساتھ قائم  ہونے والے تعاون کا  خیر مقدم کرتے ہیں ۔

انہوں نے یورپی یونین کے روس کے برخلاف پابندیوں کے سولہویں پیکیج کی تیاری کا بھی ذکر کیا۔



متعللقہ خبریں