سویڈن میں روس کے سفارت خانے پر حملہ

سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں روس کے سفارت خانے پر حملہ

2235386
سویڈن میں روس کے سفارت خانے پر حملہ

سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں روس کے سفارت خانے پر حملہ کیا گیا ہے۔

اسٹاک ہوم پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق 45 سالہ حملہ آور نے گاڑی کے ذریعے روس سفارت خانے کے آہنی دروازے سے ٹکر ماری اور اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔

حملہ آور  کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور حملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

تاہم 'روس اسٹاک ہوم سفارت خانے' نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ "سویڈن میں مقیم ایک یوکرینی شہری نے 28 جنوری کو صبح کے وقت گاڑی کے ذریعے روس سفارت خانے  میں داخل ہونے کی کوشش کی ہے"۔

 



متعللقہ خبریں