امریکہ سودے بازی کی زبان سے باز رہے: یورپی یونین
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ خریدنے کے بیان کے جواب میں یورپی یونین کی نمائندہ برائے امور خارجہ و سلامتی پالیسی کاجا کلاس نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر مذاکرات نہیں کریں گی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ خریدنے کے بیان کے جواب میں یورپی یونین کی نمائندہ برائے امور خارجہ و سلامتی پالیسی کاجا کلاس نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر مذاکرات نہیں کریں گی ۔
یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کاجا کلاس نے کہا کہ وزراء نے امریکہ کے ساتھ تعلقات کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔
، کلاس نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے سودے بازی کی زبان اختیار کی ہے اور یورپی یونین کو اسی طرز پر جواب دینا چاہئے ہم گرین لینڈ پر بات چیت نہیں کر رہے ہیں، یقینا ہم اپنے رکن ملک ڈنمارک اور اس کے خود مختار علاقے گرین لینڈ کی حمایت کرتے ہیں۔
نئی امریکی انتظامیہ کے بارے میں کلاس نے کہا کہ ہم ایک اقتصادی طاقت ہیں. ہم امریکہ کے ساتھ منسلک ضرور ہیں لیکن بطور رکن ڈنمارک اور اس کے خود مختار علاقے گرین لینڈ کی حمایت ہمارا فرض ہے۔
واضح رہے کہ صدر کی حیثیت سے ٹرمپ کی پہلی مدت کے دوران یورپی یونین اور امریکہ کے تعلقات کافی خراب ہوئے اور امریکی صدر نے اپنی آخری انتخابی مہم کے دوران دفاع سے لے کر تجارت تک کئی معاملات پر یورپی یونین کے بارے میں تشویش ناک بیانات دیے۔
ٹرمپ اور یورپی یونین کی انتظامیہ کے درمیان ابھی تک کوئی باضابطہ رابطہ نہیں ہوا ہے ۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ کو ان کے ملک کے کنٹرول میں رکھنے کے اپنے بیان کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ جزیرے کی ملکیت اور کنٹرول ہونا " ضروری" ہے۔
متعللقہ خبریں

روس، طیارہ گر کر تباہ ہونے سے دو افراد ہلاک
ق ہلکے انجن والا طیارہ تربیت کے دوران ماسکو کے علاقے میاچکوو ہوائی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا