روس۔یوکرین جنگ کے خاتمے کےلیے صدر ٹرمپ کے اقدام کی حمایت کرتے ہیں:یوکرین
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدام کی حمایت کرتے ہیں

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔
زیلنسکی نے مالدووا کی صدر مایا سانڈو سے دارالحکومت کیف میں ملاقات کی۔
دو طرفہ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے زیلنسکی نے کہا کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔
زیلنسکی نے کہا کہ ٹرمپ کے پاس اس سلسلے میں کامیاب ہونے کا موقع ہے۔
زیلنسکی نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کے لئے منعقد ہونے والے کسی بھی مذاکرات میں یوکرین کی شرکت ضروری ہے ،مذاکرات صرف یوکرین کے ساتھ ہو سکتے ہیں بصورت دیگر، یہ کام نہیں کرے گا۔
یہ دلیل دیتے ہوئے کہ روس آج مالدووا کے لیے توانائی کے مسائل پیداکروانے کی کوشش کر رہا ہے ، زیلنسکی نے کہا کہ وہ توانائی کے شعبے میں اس ملک کی حمایت کرنے کے لئے تیار ہیں۔
زیلنسکی نے کہا کہ انہوں نے سوئٹزرلینڈ میں آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف سے ملاقات کی اور یورپ کو آذربائیجان گیس کی منتقلی کے لئے علیئیف یوکرین کے بنیادی ڈھانچے کی پیش کش کی۔
زیلنسکی نے کہا کہ انہیں روسی گیس کی ضرورت نہیں ہے اور وہ اب روسی گیس کو یوکرین سے گزرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔