امریکہ"، ترک اسٹریم کو غیر فعال کرنے کے درپے ہے۔"، روس
امریکہ"، ترک اسٹریم کو غیر فعال کرنے کے درپے ہے۔"، روس

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہاہے کہ" کسی بھی شعبے میں، خاص طور پر توانائی میں، کوئی حریف نہ چاہنے والا امریکہ"، ترک اسٹریم کو غیر فعال کرنے کے درپے ہے۔"
سرگئی لاوروف نے دارالحکومت ماسکو میں ایک پریس کانفرنس میں 2024 میں روسی سفارت کاری کی سرگرمیوں کا جائزہ پیش کیا۔
لاوروف نے یاد دہانی کرائی کہ یوکرین نےگزشتہ روز ترک سٹریم پائپ لائن کو قدرتی گیس فراہم کرنے والے کراسنودار علاقے کے کمپریسر سٹیشن پر ڈراون حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ یہ امریکہ کی ترک سٹریم کو غیر فعال کرنے کی چال ہے۔
لاوروف نے کہا، "امریکہ ہر میدان میں بالا دستی قائم کرنا چاہتا ہت۔ امریکہ ایسی دہشت گردانہ کارروائیوں کی اجازت دیتا ہے جو توانائی کے شعبے میں یورپی یونین کی خوشحالی کی بنیادوں کو کمزور کر دے، مزید برآں یہ نارڈ اسٹریم کے طعد ترک اسٹریم کو بھی غیر فعال بنانے کےلیے یوکرین کو اکسا رہا ہے۔"
روسی وزیر نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے منصفانہ رقابت سے کنارہ کشی کر لی ہے اوریہ جارحانہ طریقوں سے اپنے حریفوں کو دبانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
متعللقہ خبریں

روس، طیارہ گر کر تباہ ہونے سے دو افراد ہلاک
ق ہلکے انجن والا طیارہ تربیت کے دوران ماسکو کے علاقے میاچکوو ہوائی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا