جرمنی: صدر پوتن نے صرف ایک ملک پر نہیں پورے یورپ پر حملہ کیا ہے

صدر پوتن، جنگ کو یورپ میں واپس لے آئے ہیں۔ انہوں نے صرف ایک ملک پر ہی نہیں پورے یورپ کے امن پر حملہ کیا ہے: صدر فرینک والٹر اسٹین میئر

2230799
جرمنی: صدر پوتن نے صرف ایک ملک پر نہیں پورے یورپ پر حملہ کیا ہے

جرمنی کے صدر فرینک والٹر اسٹین میئر نے کہا ہے کہ روس کی یوکرین کے خلاف جاری جنگ کی وجہ سے یورپ کی آزادی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

اسٹین میئر نے دارالحکومت برلن میں متعین غیر ملکی سفارت کاروں کو نئے سال کی مناسبت سے 'بیلیویو پیلس' میں استقبالیہ دیا۔

استقبالیے سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ" فروری 2022 سے روس کی یوکرین کے خلاف جاری جنگ نے یورپ کی آزادیوں کو دوبارہ سے خطرے میں ڈال دیا ہے۔ صدر پوتن، جنگ کو یورپ میں واپس لے آئے ہیں۔ انہوں نے صرف ایک ملک پر ہی نہیں پورے یورپ کے امن پر حملہ کیا ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ "یہ جنگ، بین الاقوامی قانون کی خلاف روزی ہے اور اس کے خلاف یورپ کا ردعمل واضح اور حتّمی ہونا چاہیے۔ ہم بین الاقوامی قانون کی بالادستی، امن اور اچھی ہمسائیگی کے حامی ہیں۔ یوکرین  کو یقین ہونا چاہیے کہ یورپی یونین میں منصفانہ امن اور مستقبل کی طرف جانے والے راستے میں یوکرین کی آزادی  و خود مختاری  کے دفاع کے موضوع پر، ہم جرمن ہمیشہ ان کا ساتھ دیتے رہیں گے"۔

فرینک والٹر اسٹین میئر نے کہا ہے کہ روس۔یوکرین جنگ کے آغاز سے تا حال ٹرانس اٹلانٹک اتحاد  نے مضبوط اور غیر متزلزل اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے۔ محتملاً یہ دَور  سرد جنگ کے بعد  سے اس برّاعظم کا خطرناک ترین دور ہے"۔



متعللقہ خبریں