اٹلی کے وزیر خارجہ شام کے دورے پر
اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تجانی سرکاری دورے پر شام پہنچ گئے
2229092
اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تجانی سرکاری دورے پر شام پہنچ گئے ہیں۔
شام میں اپنی مصروفیات کے دوران انہوں نے دارالحکومت دمشق میں اموّی جامع مسجد کی زیارت کی۔
تجانی نے اپنے ہمراہ وفد سے مسجد سے متعلق معلومات حاصل کیں۔
توقع ہے کہ وہ شام کی نئی انتظامیہ کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔