یوکرین: روس نے زاپوریژیا پر کروز بموں سے حملہ کیا ہے

یوکرین کے علاقے 'زاپوریژیا' پر روسی فوج کے حملے میں 13 افرادا ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے

2228419
یوکرین: روس نے زاپوریژیا پر کروز بموں سے حملہ کیا ہے

یوکرین  کے صدر ولادی میر زلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین کے علاقے 'زاپوریژیا' پر روسی فوج کے حملے میں 13 افرادا ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے ہیں۔

ولادی میر زلنسکی نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ روس نے زاپوریژیا پر کروز بموں سے حملہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حملے میں  بیسیوں افراد  زخمی ہو گئے ہیں۔ ہر ایک کو ضروری امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ 13 افراد ہلاک بھی ہوگئے ہیں۔ میں ہلاک ہونے والوں کے کنبوں اور عزیزوں کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتا ہوں۔ اموات کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے"۔

زاپوریژیا علاقائی عسکری انتظامیہ کے سربراہ 'ایوان فیڈوروف' نے بھی سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ روسی فوج نے علاقے کی ایک صنعتی عمارت کو نشانہ بنایا ہے۔ حملے میں زخمی ہونے والے 30 افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یوکرین صدارتی دفتر کے سربراہ اینڈرے یرمک نے بھی سوشل میڈیا سے زاپوریژیا  پر حملے کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ "روس  دوبارہ شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے"۔

 



متعللقہ خبریں