مونٹیگرو میں بار پر مسلح حملہ، کم ازکم 10 افراد لقمہ اجل

بار کے مالک اور اس کے 2 کم عمر بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں میں شامل ہیں جبکہ  افراد شدید زخمی ہیں

2226207
مونٹیگرو میں بار پر مسلح حملہ، کم ازکم 10 افراد لقمہ اجل

مونٹیگرو کےجنوبی شہر ستینجہ میں مسلح حملے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ایک پریس کانفرنس میں مونٹیگرو کے وزیر داخلہ دانیلو سارانووچ نے کہا کہ 45 سالہ حملہ آور کے علاقے کے ایک بار پر مسلح  حملے میں کم از کم 10 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ان  کا کہنا تھا کہ بار کے مالک اور اس کے 2 کم عمر بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں میں شامل ہیں جبکہ  افراد شدید زخمی ہیں۔

سارانووچ نے بتایا کہ حملے کے بعد راہ فرار اختیار کرنے  حملہ آور کو پکڑنے کے لیے پولیس نے کاروائیاں شروع کر دی ہیں ، "ہماری  واحد توجہ حملہ آور کو گرفتار کرنا ہے۔ علاوہ ازیں حملہ آور نے اپنے کئی رشتہ داروں کو بھی مار ڈالا ہے۔"

شہریوں سے حملہ آور کے پکڑے جانے تک گھروں میں رہنے کی اپیل کرتے ہوئے سارانووچ نے کہا، "حملہ آور ایک خطرناک اور مسلح شخص ہے، لیکن ہم  اسے  پکڑنے کے قریب ہیں۔"

قومی پریس میں شائع  خبروں کے مطابق ، اس سے قبل حملہ آور کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔

مونٹیگرو کے صدر جاکوو میلاتووچ نے اس سانحے پر اپنی گہری تشویش اور اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

حکومت نے اس حملے کی وجہ سے 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔



متعللقہ خبریں