براستہ یوکرین، روسی گیس کی یورپ کو ترسیل آج سے منقطع

قدرتی گیس کی قیمتیں  آسمانوں سے باتیں کرنے والے یورپ میں توانائی کے نئے بحران کے جنم لینے کا خطرہ

2226022
براستہ یوکرین، روسی گیس کی یورپ کو ترسیل آج سے منقطع

روس اور یوکرین کے درمیان قدرتی گیس یورپ تک پہنچانے کا معاہدہ ختم ہو گیا ہے۔

جس بنا پر براستہ یوکرین یورپ کو روسی گیس کی ترسیل آج سے بند ہو گئی  ہے۔

روسی توانائی کمپنی گیس پروم نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین کے راستے یورپ کو قدرتی گیس کی ترسیل روک دی گئی ہے۔

تبصروں کے مطابق قدرتی گیس کی قیمتیں  آسمانوں سے باتیں کرنے والے یورپ میں توانائی کا ایک نیا بحران پیدا ہو سکتا ہے،  متاثرہ ممالک  سپلائی کے نئے راستوں کی تلاش میں ہیں۔

ترکیہ واحد راستے کے طور پر   نمایاں  ہے۔



متعللقہ خبریں