یوکرین کی نیٹو میں شمولیت قبول نہیں:روس

روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ صدر پیوٹن کے مطابق یوکرین کی نیٹو میں شمولیت ناقابل قبول ہے اور ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے

2216430
یوکرین کی نیٹو میں شمولیت قبول نہیں:روس

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت ناقابل قبول ہے اور ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے۔

روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لاوروف نے دارالحکومت ماسکو میں ہنگری کے وزیر خارجہ اور وزیر تجارت پیٹر سجارتو سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران روس اور ہنگری کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پریس سے خطاب کرتے ہوئے لاوروف نے کہا کہ ہنگری کی انتظامیہ اپنے مفادات کے مطابق ایک آزاد انہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

یوکرین کے بحران کا حوالہ دیتے ہوئے لاوروف نے کہا کہ اس بحران کی بنیادی وجوہات کو ختم کیا جانا چاہئے اور کہا ، "اس کی ایک وجہ نیٹو کی مشرق کی طرف بڑھ کر یوکرین کو اپنی طرف کھینچنے کی کوشش ہے۔ یہ روسی سرحدوں پر ایک فوجی خطرہ ہے. روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت ناقابل قبول ہے۔ ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے۔

یوکرین میں تنازع میں جمود کے امکان کے بارے میں سرگئی لاوروف نے زور دے کر کہا کہ "یہ امن کا راستہ نہیں ہے۔

روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے امکانات پر تبصرہ کرتے ہوئے لاوروف نے کہا کہ ہم اپنے ملک کے جائز مفادات پر جامع غور و خوض کے مطابق یوکرین کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔



متعللقہ خبریں