یوکرین کو جوہری اسلحہ ملا تو ہم بھی جوہری اسلحہ استعمال کریں گے: پوٹین
روسی صدر پوٹن نے کہا کہ اگر یوکرین کو جوہری ہتھیار مل جاتے ہیں تو اس صورت میں ہم اپنے پاس موجود تمام ہتھیار استعمال کریں گے
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ اگر یوکرین کے پاس جوہری ہتھیار ہیں تو وہ اپنے پاس موجود تمام ہتھیار استعمال کریں گے۔
قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں اجتماعی سلامتی معاہدے کی تنظیم کے رہنماؤں کے سربراہی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ولادیمیر پیوٹن نے نشاندہی کی کہ یوکرین کی فوج نے مغرب کی جانب سے فراہم کردہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں سے ان کے ملک پر حملے کیے اور کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ مغربی ممالک یوکرین کے تنازعات میں ملوث ہیں۔
پیوٹن نے کہا کہ انہوں نے یوکرین کے فوجی عناصر پر رات کے وقت 90 میزائلوں اور 100 ڈرونز سے حملہ کیایقینا، ہم روس کے خلاف جارحانہ کارروائیوں کا جواب دیں گے۔
یوکرین کو جوہری ہتھیار فراہم کرنے کے امکان پر تبصرہ کرتے ہوئے ، پوٹن نے کہا کہ اگر یوکرین کو جوہری ہتھیار مل جاتے ہیں تو اس صورت میں ہم اپنے پاس موجود تمام ہتھیار استعمال کریں گے۔ اگر جوہری ہتھیار سرکاری طور پر یوکرین کو فراہم کیے جاتے ہیں تو اس کا مطلب وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے سلسلے میں تمام ذمہ داریوں کی خلاف ورزی ہوگی۔ ہم یوکرین میں اس کی اجازت نہیں دیں گے.
روسی رہنما نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ وہ یوکرین کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، جس کے ساتھ وہ فروری 2022 سے جنگ لڑ رہے ہیں، ان شرائط پر جن کا انہوں نے پہلے اعلان کیا تھا۔