روسی فوج توانائی تنصِبات کو نشانہ بنا رہی ہے: یوکرینی وزیر
یوکرین کے وزیر توانائی جرمن گالوشچینکو نے بتایا کہ روسی فوج نے ملک بھر میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر شدید حملے کیے ہیں جبکہ حملوں اور بلیک آؤٹ کی تفصیلات جب سلامتی کی صورتحال اجازت دے گی واضح کی جائیں گی
یوکرین کے وزیر توانائی جرمن گالوشچینکو نے بتایا کہ روسی فوج نے ملک بھر میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر شدید حملے کیے ہیں۔
اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں وزیر گالوشچینکو نے اعلان کیا کہ توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں کی وجہ سے پورے یوکرین میں بجلی کی بندش ہے۔
اپنی پوسٹ میں گالوشچینکو نے کہا کہ توانائی کی تنصیبات ایک بار پھر دشمن کے شدید حملے کی زد میں ہے یوکرین بھر میں توانائی کی تنصیبات پر حملے ہو رہے ہیں۔
یوکرین کے بجلی کی ترسیل کے نظام کے آپریٹر اوکرینیرگو نے ملک میں ہنگامی طور پر بجلی کی کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے، گالوشچینکو نے مزید کہا کہ حملوں اور بلیک آؤٹ کی تفصیلات جب سلامتی کی صورتحال اجازت دے گی واضح کی جائیں گی۔
یوکرین کی فضائیہ کے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر دیے گئے بیان میں بتایا گیا تھا کہ روسی فوج نے ملک کے کئی علاقوں خصوصا دارالحکومت کیف پر میزائل داغے۔
بیان میں کہا گیا کہ ملک پر شدید میزائل حملے جاری ہیں اور شہریوں کو پناہ گاہوں میں رہنے کی دعوت دی گئی ہے۔