ترکیہ اور یونان کے باہمی تعلقات میں استحکام دونوں ممالک کے مفاد میں ہو گا، یونانی وزیر اعظم
دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کی بنیاد "معمولات کی بحالی" کے ہدف پر قائم ہونی چاہیے
یونانی وزیر اعظم کریاکوس میتو تاکیس کا کہنا ہے کہ ترکیہ اور ان کے ملک کے درمیان تعلقات میں استحکام کو برقرار رکھنا عوام کے مفاد میں ہو گا۔
ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ میں منعقدہ یورپی یونین کے غیر سرکاری سربراہی اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے، یورپی یونین کے ٹرم صدر میتوتاکیس نے ترک۔ یونانی تعلقات کے بارے میں سوالات کے جواب دیئے۔
بوداپیست میں صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ اپنی غیر رسمی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے، میتو تاکیس نے کہا کہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کی بنیاد "معمولات کی بحالی" کے ہدف پر قائم ہونی چاہیے۔
یونانی دارالحکومت ایتھنز میں وزیر خارجہ حاقان فیدان اور یونانی وزیر خارجہ یورگویراپیتری کی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے، میتو تاکیس کہا کہ یہ ملاقات مثبت ماحول میں ہوئی، لیکن تاحال بنیادی امور پر اتفاق کی کوئی بنیاد موجود نہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ "ترکیہ کے ساتھ تعلقات کو پر استحکام ماحول میں برقرار رکھنا دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں ہو گا۔
قاقا
متعللقہ خبریں
معزول رہنما بشار الاسد اور ان کے اہل خانہ کو پناہ دینے کا فیصلہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کا ہے
"ایسے فیصلے صدر کی اجازت کے بغیر نہیں کیے جاتے، یہ انہی کا فیصلہ ہے۔"