اسپین، ویلنسیا کے علاقے میں سیلاب کی تباہ کاریوں میں 253 افراد لقمہ اجل

یلنسیا میں جہاں تلاش اور بچاؤ کی کوششیں اور گلیوں اور گھروں سے کیچڑ کی صفائی جاری ہے، وہیں خطے میں سیکیورٹی کا مسئلہ  تاحال حل نہیں ہو سکا

2208374
اسپین، ویلنسیا کے علاقے میں سیلاب کی تباہ کاریوں میں 253 افراد لقمہ اجل

مشرقی اسپین میں ویلنسیا کے علاقے میں 29 اکتوبر کو سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد لوٹ مار کی وارداتوں کے باعث حراست میں لیے گئے افراد کی تعداد 253 ہو گئی۔

ویلنسیا میں جہاں تلاش اور بچاؤ کی کوششیں اور گلیوں اور گھروں سے کیچڑ کی صفائی جاری ہے، وہیں خطے میں سیکیورٹی کا مسئلہ  تاحال حل نہیں ہو سکا۔

وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق"آفت زدہ علاقہ" علاقہ  قرار  دیے گئے ویلنسیا میں253 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن میں سے   52 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پکڑے گئے ہیں۔  ان مشکوک افراد  میں سے 100 سے زائد کو  جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ  باقی ماندہ پولیس کی  حراست میں  ہیں۔

سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے صرف ویلینسیا میں جانی نقصان  215 ہوگیا ہے جن میں سے 208 کا پوسٹ مارٹم کیا گیا  ہے اور 167 کی شناخت ہوگئی ہے۔

کاستیلا لا منچا اور اندلس کے علاقوں اور ملک بھر میں سیلاب میں جانی نقصان 223 ہو گیا  ہے اور 78 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔



متعللقہ خبریں