روس کا یوکرین پر میزائل حملہ،4 افراد ہلاک متعدد زخمی
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بیان میں کہا کہ روسی فوج نے یوکرین کے شہر زاپوریجیا پر میزائل حملہ کیا جس میں 4 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہو گئے
روسی فوج کے یوکرین کے شہر زاپوریجیا پر میزائل حملے میں 4 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہو گئے۔
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بیان میں کہا کہ روسی فوج نے یوکرین کے شہر زاپوریجیا پر میزائل حملہ کیا۔
زیلینسکی نے کہا کہ حملے میں شہریوں کے گھروں اور رہائیشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا اورکینسر ہسپتال کی عمارت کو نقصان پہنچا۔
بتا یا گیا ہے کہ تلاش و بچاؤ ٹیمیں ملبے کے نیچے لوگوں کی تلاش کر رہی ہیں۔
زیلینسکی نے کہا کہ اس طرح کے حملے روس کے ساتھ مذاکرات کے امکانات کو بھی سبوتاژ کر رہے ہیں۔
روس کے حملوں کو روکنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے زیلینسکی نے کہا کہ اس کے لیے یوکرین کی طویل الفاصلہ ہتھیاروں سے حملہ کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔
یوکرین کی ایمرجنسی سروسز کے مطابق، روسی فوج کے زاپوریجیا شہر پر میزائل حملے میں 4 افراد ہلاک اور 33 افراد زخمی ہوئے، جن میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔