ہم سب کو صدر ماکرون کا اختیار کردہ موقف اختیار کرنا چاہیے: بوریل

کثیر تعداد میں ہلاکتوں کے سدّباب کے لئے ہم سب کا صدر ماکرون کے اختیار کردہ موقف کو اختیار کرنا ضروری ہے: جوزف بوریل

2195794
ہم سب کو صدر ماکرون کا اختیار کردہ موقف اختیار کرنا چاہیے: بوریل

یورپی یونین کے ہائی کمشنر برائے خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسی جوزف بوریل نے فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون کی اسرائیل پر اسلحہ پابندی کی اپیل کی حمایت کی اور کہا ہے کہ ہم سب کایہ موقف اختیار کرنا نہایت ضروری ہے۔

جوزف بوریل نے، غزّہ میں 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والے واقعات کے پہلے سال کی مناسبت سے منعقدہ، یورپی پارلیمنٹ جنرل کمیٹی کی خصوصی نشست سے خطاب کیا۔

خطاب میں انہوں نے صدر امانوئیل ماکرون کی طرف سے اسرائیل کو اسلحہ ترسیل بند کئے جانے کی اپیل سے متعلق بیانات جاری کئے ہیں۔

بوریل نے ماکرون کے اپیل کی حمایت کی اور کہا ہے کہ "ہم سب کثیر تعداد میں ہلاکتوں کی بات کر رہے ہیں لیکن ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم سب کا صدر ماکرون کے اختیار کردہ  موقف کو اختیار کرنا ضروری ہے"۔

واضح رہے کہ ماکرون نے اسرائیل پر اسلحہ پابندی  کی اپیل کی اور کہا تھا کہ اسرائیل کو غزّہ میں استعمال کئے جانے والے اسلحے کی ترسیل بند کر دی جائے۔ انہوں نے کہا تھا کہ علاقے میں سیاسی حل کو ترجیحی حیثیت میں لانا اور غزّہ پر حملوں میں استعمال کئے جانے والے اسلحے پر پابندی لگانا ضروری ہے۔ اسرائیل کو ، بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کا لحاظ رکھتے ہوئے اپنی حفاظت کرنی چاہیے"۔

ماکرون کی اپیل  وسیع پیمانے پر مباحث کا موضوع بنی تھی۔   اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو نے اس اپیل  پر سخت ردعمل کا اظہار کیا اور مغربی سربراہان کی طرف سے اسرائیل پر اسلحہ پابندی کی اپیلوں کو "عیب" قرار دیا تھا۔

فرانس کے الیزے پیلس نے جوابی بیان میں کہا تھا کہ "فرانس اسرائیل کا دوست ہے ۔ نیتان یاہو کے بیانات انتہا پسندی کی طرف مائل ہیں اور اس کا فرانس اور اسرائیل کی دوستی سے کوئی تعلق نہیں ہے"۔



متعللقہ خبریں