جرمنی: آزاد فلسطین کا نعرہ لگانے والوں کو جرمن شہریت نہیں دی جائے گی

جس نے بھی فلسطین کی حمایت میں "دریا سے سمندر تک فلسطین آزاد ہو گا "کا نعرہ لگایا اسے جرمنی کی شہریت نہیں دی جائے گی

2192639
جرمنی: آزاد فلسطین کا نعرہ لگانے والوں کو جرمن شہریت نہیں دی جائے گی

جرمنی نے کہا ہے کہ جس نے بھی فلسطین کی حمایت میں "دریا سے سمندر تک فلسطین آزاد ہو گا "کا نعرہ لگایا اسے جرمنی کی شہریت نہیں دی جائے گی۔

شمالی جرمنی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے مطابق سوشل میڈیا پر شیئر  کئے گئے نعرے "دریا سے سمندر تک فلسطین آزاد ہو گا" کو پسند کرنے والوں یا اس کے بارے میں رائے دینے والوں کو جرمنی کی شہریت نہیں دی جائے گی۔

خبر کے مطابق وزارت داخلہ نے جرمن شہریت کے حصول کے لئے جاری کردہ ضابطہ عمل میں کہا ہے کہ فلسطین کی آزادی کے لئے لگائے جانے والے عالمی شہرت یافتہ نعرے کے حامی جرمن شہریت حاصل نہیں کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ "دریا سے سمندر تک" نعرے کا ماضی 1960 کے سالوں تک جاتا ہے۔ اُس دور میں یہ نعرہ 'فلسطین تحریک نجات' کا نعرہ تھا۔ نعرے کا مقصد دریائے اردن کے مغربی کنارے سے بحرہ روم  یعنی اسرائیلی زمین تک مکمل آزادی حاصل کرنا تھا۔  



متعللقہ خبریں