یوکرین کی کابینہ میں ردو بدل،وزیر خارجہ نے بھی استعفی دے دیا

واضح رہے کہ صدر زیلنسکی نے حال ہی میں حکومتی ڈھانچےکو تبدیل کرنے کا اشارہ دیا تھا اور کہا تھا کہ اس وقت  ملک کو زیادہ فعال اور منتظم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ایک بہت بڑے جنگی چیلنج کا مقابلہ کیا جا سکے

2183220
یوکرین کی کابینہ میں ردو بدل،وزیر خارجہ نے  بھی استعفی دے دیا

روس اور یوکرین کی اب تک کی تیس ماہ سے جاری جنگ کے دوران یوکرین میں دوسری بڑی تبدیلی سامنے آئی ہے۔

یہ تبدیلی یوکرینی وزیر خارجہ دیمترو کولیبا کے استعفیٰ دینے کی صورت میں سامنے آئی ہے جبکہ  پچھلے ماہ یوکرینی فضائیہ کے سربراہ کو ایک ایف سولہ طیارے کی تباہی کے بعد بر طرف کیا گیا تھا۔

کہا جا رہا ہے کہ صدر زیلنسکی اگلے مہینوں میں اپنی کابینہ میں ردو بدل  کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ موسم خزاں کے بعد نئے حالات میں بہتر  نتائج  کی توقع ممکن بنائی جا سکے  اس تناظر میں آنے والے دنوں میں مزید عہدے داروں کے استعفے اور تقرریاں سامنے آسکتی ہیں۔

 پارلیمانی سپیکر رسلان اسٹینفن چُک نے وزیر خارجہ کا استعفیٰ فیس بک پر پوسٹ کیا ہے۔

یوکرینی روایت کے مطابق، پارلیمان اس استعفے پر غور کرے گی  اگرچہ یہ غور رسمی نوعیت کا ہوتا ہے  لیکن عام طور پر استعفی منظور کرلیا جاتا ہے البتہ سپیکر نے اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ پارلیمان میں جلد ہی استعفی  پر بحث کرے گی۔

 واضح رہے کہ صدر زیلنسکی نے حال ہی میں حکومتی ڈھانچےکو تبدیل کرنے کا اشارہ دیا تھا اور کہا تھا کہ اس وقت  ملک کو زیادہ فعال اور منتظم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ایک بہت بڑے جنگی چیلنج کا مقابلہ کیا جا سکے۔

روسی افواج یوکرین کے مشرق میں پیش قدمی کر رہی ہیں، یوکرین کے فوجیوں نے روس کے کرسک علاقے میں دلیرانہ دراندازی کی ہے  جس کے جواب میں  ماسکو نے حالیہ ہفتوں میں ڈرون اور میزائل حملے تیز کر دیے ہیں۔

زیلنسکی کی پارٹی کے ایک تجربہ کار قانون ساز ڈیوڈ اراکامیا نے گزشتہ روز کہا کہ ایک بڑی حکومت کی بحالی ہوگی جس میں آدھے سے زیادہ وزراء کی تبدیلی ہو جائے گی۔

 



متعللقہ خبریں