روس نے بیلسٹک میزائل داغا تھا،ہلاک شدگان کی تعداد 51 ہے: یوکرینی صدر
یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے بتایا ہے کہ روسی فوج کے یوکرینی شہر پالتووا پر میزائل حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 51 اور زخمیوں کی تعداد 271 ہو چکی ہے
یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے بتایا ہے کہ روسی فوج کے یوکرینی شہر پالتووا پر میزائل حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 51 اور زخمیوں کی تعداد 271 ہو چکی ہے ۔
زیلنسکی نے ٹیلی گرام پر اپنے ایک ویڈیو پیغام پالتووا شہر پر روسی میزائل حملے کی تفصیلات بتائی ہیں۔
زیلنسکی نے بتایا کہ تازہ اطلاعات کے مطابق، اس حملے میں روس نے بیلسٹک میزائل کا استعمال کیا جس میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 51 اور زخمیوں کی 271 ہو چکی ہے جہاں امدادی کام جاری ہے اور ملبہ ہٹایا جا رہا ہے۔
یوکرینی صدرنے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ روس نے پالتووا شہر پر میزائل حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک انسٹیوٹ کی عمارت کا جزوی حصہ تباہ ہو گیا ہے جبکہ قریبی اسپتال کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
متعللقہ خبریں
مسلمانوں کی توہین کرنے والے خاکے شائع کرنے پر سویڈش پارلیمانی ممبر کے خلاف تحقیقات
جومسوف نے پارلیمنٹ کی انصاف کمیٹی کی صدارت سے دستبرداری اختیار کر لی