روس نے یوکرین پر میزائلوں اور ڈرونز کی بوچھاڑ کردی
زیلنسکی نے کہا کہ روس نے رات کے وقت یوکرین کے خلاف کل 35 میزائل اور 23 ڈرونز بشمول بیلسٹک میزائل بھی داغے
بتایا گیا ہے کہ روسی فوج نے یوکرین کے مختلف علاقوں میں 35 میزائلوں اور 23 ڈرونزسے حملے کیے ہیں۔
یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں اعلان کیا کہ روسی فوج نے ان کے ملک پر فضائی حملے کیے ہیں۔
زیلنسکی نے کہا کہ مختلف علاقوں خاص طور پر دارالحکومت کیف میں رات اور صبح کے وقت فضائی حملے کیے گئے، روس نے رات کے وقت یوکرین کے خلاف کل 35 میزائل اور 23 ڈرونز بشمول بیلسٹک میزائل بھی داغے۔
زیلنسکی نے پوری دنیا کو روسی حملوں کے خلاف کھڑے ہونے کی دعوت دی۔
زیلنسکی نے دلیل دی کہ خود مختار جمہوریہ کریمیا کے مسلمانوں کی مذہبی انتظامیہ سے تعلق رکھنے والی مسجد اور اسلامی ثقافتی مرکز کو بھی کیف پر حملوں میں نقصان پہنچا، روسی فوج نے یوکرین میں عبادت گاہوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
زیلینسکی نے کہا کہ روس روحانی یا انسانی اقدار کے حترام سے عاری ہے اور نہ ہی کسی مذہب یا عقیدے کا پاس ہے ، وہ یوکرینی عوام کے خلاف اپنی تباہی کی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں، ہماری تمام برادریوں اور یہاں تک کہ ہماری مقدس عبادت گاہوں کو تباہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
زیلنسکی نے کہا کہ روسی حملوں کی شدید مذمت کرنے سمیت عالمی برادری کو سخت کارروائی کرنی چاہیے۔
کیف کی عسکری انتظامی کمان کے سربراہ سرگی پوپکوف نے بھی ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر بیان میں کہا کہ کیف پر ہونے والے حملوں میں 3 افراد زخمی ہوئے۔
دوسری جانب، یوکرین کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ روسی فوج نے رات گئے یوکرین کے شہر سومی پر فضائی حملہ کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے میں 6 رہائشی عمارتوں کے ساتھ ساتھ بچوں کے سماجی اور نفسیاتی بحالی کے مرکز اور سومی میں ایک چلڈرن ہوم کو نشانہ بنایا گیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق،ان حملوں میں 18 افراد زخمی ہوئے جن میں 6 بچے بھی شامل ہیں
متعللقہ خبریں
مسلمانوں کی توہین کرنے والے خاکے شائع کرنے پر سویڈش پارلیمانی ممبر کے خلاف تحقیقات
جومسوف نے پارلیمنٹ کی انصاف کمیٹی کی صدارت سے دستبرداری اختیار کر لی