روس نے خارکیف پر حملہ کر دیا ،ہلاکتوں کی اطلاع

یوکرین کے علاقے خارکیف میں روس کی جانب سے کیے گئے فضائی حملے میں 2 خواتین جان کی بازی ہار گئیں اور 2 بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے

2181969
روس نے خارکیف پر حملہ کر دیا ،ہلاکتوں کی اطلاع

یوکرین کے علاقے خارکیف میں روس کی جانب سے کیے گئے فضائی حملے میں 2 خواتین جان کی بازی ہار گئیں اور 2 بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔

حملے کے حوالے سے یوکرین کی انسداد  ہنگامی حالات  کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے۔

دشمن نے خارکیف کے مضافات میں ہوائی حملے شروع کیے ہیں جس سے آگ اور جانی نقصان ہوا۔

31اگست کی سہ پہر دشمن کے طیاروں نے خارکیف  کے علاقے میں مالودان لیوکا ک برادری  کے گاؤں چیرکاسکا لوزووا کو نشانہ بنایا جہاں ایک زور دار دھماکے سے گھر تباہ ہو گیا اور 150 مربع میٹر میں آگ لگ گئی۔

امدادی کارکنوں نے ملبے سے مردہ خاتون کی لاش نکالی گئی ہے،مجموعی طور پر 2 خواتین اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں اور 2 بچوں سمیت کم از کم 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں