یوکرین نے روسی ٹینکر لدی فیری بوٹ کو نشانہ بنا ڈالا

کہ قفقاز بندرگاہ میں ایندھن کے ٹینکوں سے لدی ٹرین کو لے جانے والی فیری بوٹ  پر حملہ کیا گیا

2178875
یوکرین نے روسی ٹینکر لدی فیری بوٹ کو نشانہ بنا ڈالا

یوکرین نے روس کے علاقے کراسنودر میں قفقاز بندرگاہ میں ایندھن کے ٹینکوں سے لدی ٹرین پر حملہ کیا۔

کراسنودر کی ہنگامی صورتحال کی وزارت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین نے کراسنودار سرزمین پر "دہشت گردانہ حملے" کی کوشش کی۔

بیان میں کہپا گیا ہے  کہ قفقاز بندرگاہ میں ایندھن کے ٹینکوں سے لدی ٹرین کو لے جانے والی فیری بوٹ  پر حملہ کیا گیا "جائے وقوعہ پر ہنگامی اور خصوصی خدمات کارروائیاں کر رہی ہیں۔"

سوشل میڈیا پر دعوی کیا گیا ہے کہ یوکرین نے مذکورہ فیری بوٹ کو نیپچون کروز میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔



متعللقہ خبریں