یوکرین نے ہماری جوہری تنصیب پر حملے کی کوشش کی ہے: پوٹن

پوٹن  نے اس طرف اشارہ کرتے ہوئے  کہا کہ عالمی  ایٹمی ایجنسی نے جلد ہی کرسک پار پلانٹ میں ماہرین بھیجنے کا وعدہ کیا ہے، مجھے امید ہے کہ وہ  ایسا کریں گے،دشمن نے کل رات کرسک  پاور پلانٹ  پر حملہ کرنے کی کوشش کی ہے

2178724
یوکرین نے ہماری جوہری تنصیب پر حملے کی کوشش کی ہے: پوٹن

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ماہرین جلد کرسک نیوکلیئر پاور پلانٹ   کا دورہ کریں  گے۔

 انہوں نے بتایا کہ دشمن نے کل رات کرسک جوہری تنصیب  پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔

پوٹن نے کرسک، بیلگوروڈ اور بریانسک کے علاقوں  پر  یوکرینی  فوج کے حملے کے حوالے سے حکام کے ساتھ  ملاقات  کی۔

 پوٹن  نے اس طرف اشارہ کرتے ہوئے  کہا کہ عالمی  ایٹمی ایجنسی نے جلد ہی کرسک پار پلانٹ میں ماہرین بھیجنے کا وعدہ کیا ہے، مجھے امید ہے کہ وہ  ایسا کریں گے،دشمن نے کل رات کرسک  پاور پلانٹ  پر حملہ کرنے کی کوشش کی ہے ۔

کرسک  کے  نائب گورنر الیکسی سمرنوف نے ملاقات میں پوٹن کو پاور پلانٹ کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

 سمرنوف  نے بتایا کہ اس معاملے پر روسی اسٹیٹ نیوکلیئر انرجی کارپوریشن Rosatom کے حکام کے ساتھ ملاقات کی ہے  جبکہ  پاور پلانٹ معمول کے مطابق کام کر رہا ہے۔

17 اگست کو اپنے بیان میں Rosatom نے اطلاع دی کہ کرسک پاور پلانٹ کے ارد گرد کی صورت حال یوکرین کے حملوں کی وجہ سے خراب ہو گئی ہے۔

یوکرین کی فوج کی طرف سے چھ اگست کو شروع کیے گئے حملوں کے بعد روسی کرسک کے علاقے میں شدید جھڑپیں شروع ہو گئیں۔

 



متعللقہ خبریں