غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی ترسیل کی جائے، وزیراعظم ہالینڈ

"تشدد اور انتقامی کارروائیوں کے  سلسلے کو توڑا جانا  چاہیے۔"

2177925
غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی ترسیل کی جائے، وزیراعظم ہالینڈ

ہالینڈ کے وزیر اعظم ڈک شوف نے غزہ میں "فوری جنگ بندی" اور علاقے میں مزید انسانی امداد پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

ایکس سے اپنے بیان میں، وزیر اعظم شوف نے کہا کہ انہوں نے نیتن یاہو کے ساتھ فون پر غزہ کی انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنا حیاتی اہمیت کا حامل ہے، "تشدد اور انتقامی کارروائیوں کے  سلسلے کو توڑا جانا  چاہیے۔"

غزہ کے  مکینوں  تک مزید انسانی امداد پہنچانا ضروری  ہونے پر زور دینے والے  شوف نے کہا:"غزہ میں فوری جنگ بندی ، یرغمالیوں کی رہائی اور  غزہ کے درد کے مارے عوام تک بلا رکاوٹ کہیں زیادہ   انسانی امداد پہنچانے پر مبنی  معاہدے کا قیام لازم و ملزوم ہے۔ "

ولندیزی وزیر اعظم نے  مزید کہا کہ ان کا ملک فائر بندی کی تمام تر کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں