ہم نے کرسک میں دو کلو میٹر اندر تک پیش قدمی کر لی ہے: زلنسکی
ہم نے، آج دن کے آغاز سے تا حال، روس کے علاقے کرسک کے مختلف مقامات میں ایک سے دو کلو میٹر اندر تک پیش قدمی کی ہے: زلنسکی
یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی نے کہا ہے کہ ہم نے، آج دن کے آغاز سے تا حال، روس کے علاقے کرسک کے مختلف مقامات میں ایک سے دو کلو میٹر اندر تک پیش قدمی کی ہے۔
زلنسکی نے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "میں نے، یوکرین مسلح افواج کے سربراہ اولیکسنڈر سرسکی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میں ٹورٹسک اور پوکرووسک سمیت فرنٹ لائن کے اہم علاقوں کی صورتحال اور روسی علاقے کرسک میں آپریشن کے بارے میں، معلومات حاصل کی ہیں۔
زلنسکی نے کرسک میں پیش قدمی کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ "ہم نے، آج دن کے آغاز سے اب تک، کرسک کے مختلف مقامات سے 1 سے2 کلومیٹر اندر تک پیش قدمی کی ہے۔ اس دوران ہم نے 100 سے زائد روسی فوجیوں کو بھی یرغمال بنا لیا ہے"۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے یوکرین کے مشرقی حصّے کے حالات کو ایک لمحے کے لئے بھی فراموش نہیں کیا۔ ہم اپنے اتحادیوں کے فراہم کردہ امدادی پیکجوں کے ساتھ علاقے کو مضبوط بنا رہے ہیں۔
یوکرین جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹر نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یوکرین فضائیہ کی اینٹی میزائل فورسز نے آج رات محاربہ ڈیوٹی کے دوران کرسک میں روس کے 'ایس یو۔34 بمبار طیارے کو تباہ کر دیا ہے۔
متعللقہ خبریں
مسلمانوں کی توہین کرنے والے خاکے شائع کرنے پر سویڈش پارلیمانی ممبر کے خلاف تحقیقات
جومسوف نے پارلیمنٹ کی انصاف کمیٹی کی صدارت سے دستبرداری اختیار کر لی